Tazkirul Quran (Urdu) · Mary (Maryam)

Tazkirul Quran, Qur’an 19:22–23

Mary (Maryam)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

حضرت مریم ایک معزز مذہبی گھرانے کی غیر شادی شدہ خاتون تھیں۔ ایسی ایک خاتون کا حاملہ ہونا اس کے لیے ایک ایسی آزمائش ہے جس سے بڑی کوئی آزمائش نہیں۔ اس پریشانی میں مبتلا ہونے کے بعد وہ خاموشی کے ساتھ ہیکل سے نکلیں اور دور کے ایک مقام (بیت لحم) چلی گئیں۔ جب وقت پورا ہوا اور دردِ زہ کی کیفیت پیدا ہوئی تو وہ بستی سے باہر ایک کھجور کے درخت کے نیچے بیٹھ گئیں۔ ایک پاک باز غیر شادی شدہ خاتون پر ایسے وقت میں جو کیفیت گزرے گی اس کی تصویر ان الفاظ میں ملتی ہے — کاش میں اس سے پہلے ختم ہوجاتی اور لوگوں کے حافظہ میں میرا کوئی وجود نہ ہوتا۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page