Tazkirul Quran (Urdu) · Mary (Maryam)
Tazkirul Quran, Qur’an 19:58
Mary (Maryam)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
یہاں ان پیغمبروں کی طرف اشارہ کیاگیا ہے جو آدم کی نسل، نوح کی نسل اور ابراہیم کی نسل میں خصوصیت سے پیدا ہوئے جن کو خدا نے اس کا اہل پایا کہ ان کو اپنی خاص ہدایت سے نوازے اور ان کو لوگوں کے سامنے اپنی نمائندگی کے لیے چن لے۔
ان حضرات پر خدا نے اتنے بڑے بڑے انعامات کیوں کیے۔ فرمایا کہ اس کی وجہ ان کا یہ مشترک وصف تھاکہ وہ خدا کی خدائی کے احساس میں اتنا بڑھے ہوئے تھے کہ اس کا کلام سن کر ان کا سینہ ہل جاتا تھا اور وہ روتے ہوئے اس کے آگے زمین پر گر پڑتے تھے۔
’’روتے ہوئے سجدہ میں گرنا‘‘ خداکے عظمت وجلال کے اعتراف کا آخری درجہ ہے۔ جس کو یہ درجہ ملے اس نے گویا اس ایمان کا ذائقہ چکھا جو نبیوں اور رسولوں کے لیے خاص ہے۔