Tazkirul Quran (Urdu) · Mary (Maryam)

Tazkirul Quran, Qur’an 19:81–82

Mary (Maryam)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

انسان یہ چاہتا ہے کہ وہ دنیا میں جو چاہے کرے، مگر اس کو اس کی بدعملی کا انجام نہ بھگتنا پڑے۔ اس قسم کی حفاظت کسی کو اللہ سے نہیں مل سکتی تھی۔اس لیے اس نے ایسی ہستیاں تجویز کرلیں جو اللہ کی محبوب ہوں اور اس کی طرف سے اللہ کے یہاں سفارشی بن سکیں۔

مگر یہ سب بے بنیاد قیاسات ہیں، جو کسی کے کچھ کام آنے والے نہیں۔ حتی کہ وہ ہستیاں جن کو آدمی نے شریک فرض کرکے ان کے لیے عبادتی مراسم ادا کیے تھے وہ بھی قیامت کے دن اس سے برأت کریں گی۔ انسان کو ان سے نفرت کے سوا اور کچھ حاصل نہ ہوسکے گا۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page