Tazkirul Quran (Urdu) · The Prophets (Al-Anbiya’)

Tazkirul Quran, Qur’an 21:24–25

The Prophets (Al-Anbiya’)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

ایک خدا کے سوا دوسرے معبود فرض کرنا کسی واقعی دلیل کی بنیاد پر نہیں ہے۔ بلکہ سراسر لاعلمی کی بنیاد پر ہے۔ جو لوگ خدا کے لیے شرکاء مانتے ہیں ان کے پاس اپنے عقیدۂ شرک کے حق میں کوئی دلیل نہیں، نہ علم انسانی میں اور نہ وحی آسمانی میں۔ وہ توحید کے دلائل سن کر ان سے اعراض کرتے ہیں تو اس کی وجہ ان کا استدلالی یقین نہیں ہے بلکہ اس کی وجہ صرف ا ن کا تعصب ہے۔ اپنے متعصبانہ مزاج کی وجہ سے وہ اپنے عقیدہ میں اتنا پختہ ہوگئے ہیں کہ استدلال کے اعتبار سے بے حقیقت ہونے کے باوجود وہ اس کو چھوڑ نے پر راضی نہیں ہوتے۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page