Tazkirul Quran (Urdu) · The Prophets (Al-Anbiya’)

Tazkirul Quran, Qur’an 21:92–94

The Prophets (Al-Anbiya’)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

خدا نے تمام نبیوں کو ایک ہی دین دے کربھیجا ہے۔ وہ یہ کہ صرف ایک خدا کو اپنا خدا بناؤ اور اور اسی کی عبادت کرو۔ اگر لوگ اسی اصل دین پر قائم رہتے تو سب ایک ہی امت بنے رہتے۔ مگر لوگوں نے اپنی طرف سے نئی نئی بحثیں نکال کر دین کے مختلف ایڈیشن تیار کرلیے ۔ کسی نے ایک کو لیا اور کسی نے دوسرے کو۔ اس طرح ایک دین کئی دینوں میں تقسیم ہوکر رہ گیا۔

خدا کے یہاں ایمان وعمل کی قیمت ہے، یعنی خدا کی سچی معرفت اور خدا کی سچی تابع داری۔ اس کے سوا جو چیزیں ہیں ان کی خداکے یہاں کوئی قدردانی نہ ہوگی، خواہ کوئی شخص بطور خود ان کو کتنا ہی زیادہ قابل قدر کیوں نہ سمجھتا ہو۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page