Tazkirul Quran (Urdu) · The Pilgrimage (Al-Hajj)

Tazkirul Quran, Qur’an 22:55–57

The Pilgrimage (Al-Hajj)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

پیغمبر کی دعوت میں دلیل کی عظمت پوری طرح موجود ہوتی ہے۔ مگر وہ لوگ جو صرف ظاہری عظمتوں کو جانتے ہیں وہ پیغمبر کی معنوی عظمت کو دیکھ نہیں پاتے اور اس کا انکار کردیتے ہیں۔ ایسے لوگ ہمیشہ شک و شبہ میں پڑے رہتے ہیں۔ کیوں کہ وہ حق کو ظاہری عظمتوں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اور اللہ کی سنت یہ ہے کہ وہ حق کو مجرد روپ میں لوگوں کے سامنے لائے تاکہ جو لوگ حقیقت شناس ہیں وہ اس کو پہچان کر اس سے وابستہ ہوجائیں۔ اور جو ظاہر پرست ہیں وہ اس کو نظر انداز کرکے اپنا مجرم ہونا ثابت کریں۔

’’آیتوں کو جھٹلانا‘‘ یہ ہے کہ آدمی دلیل کی سطح پر ظاہرہونے والے حق کو نظر انداز کردے۔ وہ اس صداقت کو ماننے کے لیے تیار نہ ہو جو مجرد روپ میں اس کے سامنے ظاہر ہوئی ہے۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page