Tazkirul Quran (Urdu) · Light (Al-Nur)

Tazkirul Quran, Qur’an 24:51–52

Light (Al-Nur)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

عام آدمی اپنے مفاد کے تابع ہوتا ہے۔ مومن وہ ہے جو اپنے آپ کو اللہ اور رسول کا تابع بنالے۔ جب خدا اور رسول کا فیصلہ سامنے آجائے تو وہ ہر حال میں وہی کرے جو خدا ورسول کا فیصلہ ہو۔ خواہ وہ اس کی خواہش کے مطابق ہو یا اس کی خواہش کے خلاف۔ خواہ اس میں اس کا مفاد محفوظ ہوتا ہو یا اس میں اس کا مفاد مجروح ہو رہا ہو۔

آخرت کی کامیابی صرف اس شخص کے لیے ہے جس کا ایمان اس کو خدا اور رسول کے حکم کے آگے جھکادے۔ خدا کا احساس اس کے دل میں اس طرح اتر جائے کہ وہ اسی سے سب سے زیادہ ڈرنے لگے۔ خدا کی ناراضگی سے اپنے آپ کو بچانا اس کی زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ بن جائے۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page