Tazkirul Quran (Urdu) · Light (Al-Nur)

Tazkirul Quran, Qur’an 24:6–10

Light (Al-Nur)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

اس سلسلہ میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی پر بدچلنی کا الزام لگائے اور اس کے پاس خود اپنے بیان کے سوا کوئی عینی گواہ موجود نہ ہو تو اس کا فیصلہ کس طرح ہوگا۔ جواب یہ ہے کہ اس صورت میں معاملہ کا فیصلہ قسم کے ذریعہ کیا جائے گا جس کو شرعی اصطلاح میں لعان کہا جاتا ہے۔

اگر مرد مقررہ طریقہ پر قسم کھالے اور عورت خاموش رہے تو مرد کے بیان کو مان کر عورت کے اوپر مذکورہ سزا نافذ کردی جائے گی۔ اور اگر ایسا ہو کہ عورت بھی مذکورہ طریقہ پر قسم کھا کر کہے کہ وہ بے قصور ہے تو پھر اس کو سزا نہیں دی جائے گی۔ البتہ اس کے بعد دونوں کے درمیان تفریق کرادی جائے گی۔

معاشرت کے معاملات بے حد پیچیدہ ہوتے ہیں۔ ان معاملات میں انسان جب قانون سازی کرتاہے تو وہ ایک پہلو کی طرف جھک کر دوسرے پہلو کو مجروح کردیتا ہے۔ خدا کے قانون میں تمام پہلوؤں کی کامل رعایت ہے۔ اس اعتبار سے خدا کا قانون انسان کے لیے بہت بڑی رحمت ہے۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page