Tazkirul Quran (Urdu) · The Criterion (Al-Furqan)

Tazkirul Quran, Qur’an 25:1–3

The Criterion (Al-Furqan)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

’’فرقان‘‘ کے لفظی معنی ہیں فرق کرنے والا۔ یعنی حق وباطل کے درمیان امتیاز کرنے کا معیار (criterion)۔ یہاں فرقان سے مراد قرآن ہے۔ خدا علیم وخبیربھی ہے اور حاکم مطلق بھی۔ اس لیے خدا کی طرف سے ایک کتاب فرقان کا آنا بیک وقت اپنے اندر دو پہلو رکھتا ہے۔ ایک یہ کہ وہ یقینی طورپر صحیح ہے اس کی صحت و قطعیت میں کوئی شبہ نہیں۔ دوسرے یہ کہ اس کو ماننا اور اس کو نہ ماننا دونوں کا انجام یکساں نہیں ہوسکتا۔

خدا تنہا تمام اختیارات کا مالک ہے۔ کوئی اس کی رائے پراثر انداز نہیں ہوسکتا۔ کوئی اس کے اور اس کے فیصلوں کے درمیان حائل نہیں ہوسکتا۔ یہی واقعہ اس بات کی ضمانت ہے کہ جو شخص قرآن کو اپنی رہنما کتاب بنائے گا وہ کامیاب ہوگا اور جو شخص اس کو نظر انداز کرے گا اس کے لیے کسی طرح یہ ممکن نہیں کہ اپنے آپ کو اس ناکامی سے بچائے جو حق کو نظر انداز کرنے والے کے لیے خدا نے مقدر کردیا ہے۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page