Tazkirul Quran (Urdu) · The Ants (Al-Naml)

Tazkirul Quran, Qur’an 27:62–64

The Ants (Al-Naml)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

ایک حاجت مند کی حاجت پوری ہونا اس وقت ممکن ہوتاہے جب کہ تمام کائناتی اسباب اس کے ساتھ موافقت کریں، پھر ایک قادر مطلق خدا کے سوا کون ہے جو اتنے بڑے پیمانہ پر تمام موافق اسباب کو جمع کرسکتا ہو۔

اسی طرح ایک قوم کا ہٹنا اور دوسری قوم کا اس کی جگہ لینا، سمندری جہاز اور موجودہ زمانہ میں ہوائی جہاز کا امکاناتِ فطرت سے فائدہ اٹھا کر اندھیرے اور اجالے میں سفر کرنا، سمندر سے بھاپ کا اٹھنا اور پھر بارش بن کر برسنا، چیزوں کو عدم سے وجود میں لانا اور پھر ان کو دوبارہ پیدا کرنا۔ انسان کے لیے وسیع پیمانہ پر ہر قسم کے رزق کا بندو بست کرنا، یہ سب خدائی سطح کے کام ہیں۔ اور ایک برتر خدا ہی ان کو انجام دے سکتا ہے۔

یہی زمین پر ظاہرہونے والے تمام واقعات کا حال ہے۔ یہاں ایک واحد واقعہ کو ظہور میں لانے کے لیے بھی اتنے بے شمار عوامل درکار ہوتے ہیں کہ اس کو وہی ہستی ظہور میں لاسکتی ہے جس کے قبضہ میں ساری کائنات ہو۔ پھر یہ کس قدر بے عقلی کی بات ہے کہ آدمی ایک خدا کے سوا کسی اور کو اپنے جذباتِ عبودیت کا مرکز بنائے۔ وہ ایک خدا کے سوا کسی اور کی پرستش کرے۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page