Tazkirul Quran (Urdu) · The Spider (Al-‘Ankabut)

Tazkirul Quran, Qur’an 29:39–40

The Spider (Al-‘Ankabut)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

انبیاء کی مخاطب قوموں نے جب اپنے نبی کا انکار کیا تو ان کو زمینی اور آسمانی عذاب سے ہلاک کردیا گیا — قوم لوط پر عاصب (پتھر برسانے والی طوفانی ہوا) کا عذاب آیا۔عاد اور ثمود اور اصحاب مدین پر صیحہ (رعد وبرق) کا عذاب آیا۔ قارون کےلیے خسف (زمین میں دھنسا دینے) کا عذاب آیا۔ فرعون اور ہامان کےلیے غرق (سمندر کے پانی میں ڈبا دینے) کا عذاب آیا۔

ان تمام عذابوں کا مشترک سبب لوگوں کا گھمنڈ تھا۔ یعنی حق کی دعوت کو اس لیے نہ ماننا کہ اس کو ماننے سے اپنی بڑائی ختم ہوجائے گی۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page