Tazkirul Quran (Urdu) · The Romans (Al-Rum)
Tazkirul Quran, Qur’an 30:43–45
The Romans (Al-Rum)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
موجودہ دنیا میں اچھے اور برے دونوں قسم کے لوگ ملے ہوئے ہیں۔ آخرت اس لیے آئے گی کہ وہ دونوں قسم کے لوگوں کو الگ الگ کردے۔ اس دن خدا کا انعام ان لوگوں کےلیے ہوگا جو موجودہ دنیا میں صرف خداوالے بن کر رہے۔ اور جن لوگوں کی دلچسپیاں غیر خدا کے ساتھ وابستہ رہیں وہ وہاں ابدی طور پر خدا کی رحمتوں سے محروم کر دئے جائیں گے۔