Tazkirul Quran (Urdu) · Luqman (Luqman)

Tazkirul Quran, Qur’an 31:12–13

Luqman (Luqman)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

لقمان حکیم کی تاریخی حیثیت کے بارے میں ابھی تک قطعی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں ۔ تاہم وہ ایک دانش مند اور خدا پرست آدمی تھے۔قرآن بتاتا ہے کہ لقمان حکیم خدا کے ایک شکر گزار بندے تھے۔ اور اپنے بیٹے کو انھوں نے شرک سے بچنے کی تلقین کی۔ یہ دونوں باتیں ایک ہیں ۔ توحید اللہ کو اپنا محسن سمجھنے کے احساس سے ابھرتی ہے۔ اور شرک یہ ہے کہ آدمی اللہ کے سوا کسی اور کو اپنا محسن سمجھ لے اور اس کےلیے اپنے احسان مندی کے جذبات نچھاور کرنے لگے۔ جب دینے والا صرف ایک ہے تو شکر گزاری بھی صرف ایک ہی کی ہونی چاہیے۔’’ اور جو شخص شکر کرے تو وہ اپنے ہی لیے شکر کرتا ہے‘‘ملے ہوئے پرشکر کا جذبہ آدمی کے اندر حوصلہ پیدا کرتا ہے ۔ نہ ملے ہوئےپر شکایت کا ذہن آدمی کو جھنجلاہٹ اور مایوسی میں مبتلا کر دیتا ہے ۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page