Tazkirul Quran (Urdu) · The Confederates (Al-Ahzab)
Tazkirul Quran, Qur’an 33:33–34
The Confederates (Al-Ahzab)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
یہاں ازواجِ رسول کو خطاب کرتے ہوئے مسلم خواتین کو عام ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں کس طرح رہیں۔ ان کو اصولاً اپنے گھر کے دا ئرہ میں رہنا چاہیے۔ دنیا دار عورتوں کی طرح زیب وزینت کی نمائش ان کا مقصود نہیں ہونا چاہیے۔ ان کی توجہات کا مرکز یہ ہونا چاہیے کہ وہ اللہ کی عبادت گزار بن جائیں۔ وہ اپنے اثاثہ کو اللہ کےلیے خرچ کریں۔ زندگی کے معاملات میں اللہ اور رسول کا جو حکم ملے اس کو فوراً اختیار کرلیں۔ وہ اللہ اور رسول کی باتوں کو سننے اور سمجھنے میں اپنا وقت گزاریں۔
یہ طرزِ زندگی وہ ہے جو آدمی کو پاک باز بناتا ہے۔ ا ور پاک باز آدمی ہی اللہ تعالیٰ کو پسند ہے۔