Tazkirul Quran (Urdu) · Ya Sin (Ya Sin)
Tazkirul Quran, Qur’an 36:22–27
Ya Sin (Ya Sin)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
مردِ حق نے اپنی زندگی خطرہ میں ڈال کر پیغمبروں کی دعوت کی تائید کی تھی۔ اس کا یہ عمل اتنا قیمتی تھا کہ اس کے بعد اس کو جنت میں داخل کردیا گیا۔ جنت میں داخل ہونے کے بعد وہ اپنی ظالم قوم کو برا نہیں کہتا۔ بلکہ یہ تمنا کرتا ہے کہ کاش وہ لوگ میرا انجام جانتے تو وہ حق کے مخالف نہ بنتے۔ یہ سچے مومن کی تصویر ہے۔ مومن ہرحال میں لوگوں کا خیر خواہ ہوتاہے، خواہ لوگ اس کے ساتھ کیسا ہی ظالمانہ سلوک کریں۔