Tazkirul Quran (Urdu) · Ya Sin (Ya Sin)
Tazkirul Quran, Qur’an 36:37–40
Ya Sin (Ya Sin)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
زمین اور چاند اور سورج سب کا ایک مدار مقرر ہے۔ سب اپنے اپنے مدار پر حد درجہ صحت کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔ اس گردش سے مختلف مظاہروجود میں آتے ہیں۔ مثلاً زمین پر رات اور دن کا پیدا ہونا، چاند کا کم وبیش ہو کر فلکیاتی کیلنڈر کا کام کرنا، وغیرہ۔ یہ نظام کروروں سال سے قائم ہے اور پھر بھی اس میں کسی قسم کا کوئی خلل واقع نہیں ہوا۔
یہ مشاہدہ خدا کی اتھاہ قدرت کا ایک تعارف ہے۔ اگر آدمی اس سے سبق لے تو ایک خدا کی عظمت اس کے ذہن پراس طرح چھائے کہ دوسری تمام عظمتیں اپنے آپ اس کے ذہن سے حذف ہوجائیں۔