Tazkirul Quran (Urdu) · Ya Sin (Ya Sin)
Tazkirul Quran, Qur’an 36:54–58
Ya Sin (Ya Sin)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
موجودہ دنیا میں آدمی کے عمل کے معنوی نتائج سامنے نہیں آتے۔آخرت وہ جگہ ہے جہاں ہر آدمی اپنے عمل کے معنوی نتائج کو پائے گا۔ جو شخص یہاں صرف وقتی مفادات کےلیے سرگرم رہا وہ آخرت کی ابدی دنیا میں اس طرح اٹھے گا کہ وہاں وہ بالکل خالی ہاتھ ہوگا۔ اس کے برعکس، جو لوگ اعلیٰ مقصد کےلیے جئے وہ وہاں شاندارانجام میں خوش ہورہے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ کی خصوصی عنایات اس کے علاوہ ہوں گی۔