Tazkirul Quran (Urdu) · Ya Sin (Ya Sin)

Tazkirul Quran, Qur’an 36:7–11

Ya Sin (Ya Sin)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

آدمی کی گردن میں طوق بھرا ہوا ہو تو اس کا سر اٹھا رہ جائے گا اور وہ نیچے کی چیز کو نہ دیکھ سکے گا۔ یہ ان مغرور لوگوں کی تصویر ہے جو اپنی بڑائی میں اتنا گم ہوں کہ اپنے سے باہر کی کوئی حقیقت انھیں دکھائی ہی نہ دے۔ ایسے لوگوں کو کبھی حق کے اعتراف کی توفیق حاصل نہیں ہوتی۔

ہدایت پانے کےلیے سب سے زیادہ اہمیت اس بات کی ہے کہ آدمی کے اندر اعتراف کا مادہ ہو، اس کو خدا کے سامنے حاضری کا کھٹکا لگا ہوا ہو۔ وہ کلی صداقت سے کم کسی چیز پر راضی نہ ہوسکے۔ یہی وہ لوگ ہیں جو حق کے ظاہر ہوتے ہی اس کی طرف دوڑ پڑتے ہیں اور اس کے نتیجے میں اللہ کا سب سے بڑا انعام پاتے ہیں۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page