Tazkirul Quran (Urdu) · The Ranks (Al-Saffat)

Tazkirul Quran, Qur’an 37:149–157

The Ranks (Al-Saffat)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

شیطان کی ترغیب یا انسانوں کی غلط تعبیر سے اکثر غیبی حقیقتوں کے بارے میں بہت بڑی بڑی گمراہیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ انھیں میں سے ایک فرشتوں کے متعلق کچھ لوگوں کا یہ عقیدہ ہے کہ وہ خدا کی بیٹیاں ہیں۔ یہ انتہائی حد تک بے بنیاد اور غیر معقول بات ہے۔ اس کی غلطی اس سادہ سی بات سے ثابت ہے کہ خدا کو اگر اپنی مدد کےلیے اولاد درکار تھی تو وہ اپنے لیے بیٹے بناتا۔ وہ اپنے لیے بیٹیاں کیوں بناتا جو خود مشرکین کے نزدیک کمزوری کی علامت ہیں۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page