Tazkirul Quran (Urdu) · The Ranks (Al-Saffat)
Tazkirul Quran, Qur’an 37:6–7
The Ranks (Al-Saffat)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
سماءِ دنیا سے مراد غالبا وسیع خلا کا وہ حصہ ہے جو انسان کے قریب واقع ہے اور جس کو آدمی کسی آلہ کی مدد کے بغیر خالی آنکھ سے دیکھ سکتاہے۔
جس طرح انسان ایک با اختیار مخلوق ہے اسی طرح جنات بھی با اختیار مخلوق ہیں۔ چنانچہ وہ خلا میں پرواز کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اوپر اٹھ کر ملاء اعلی (عالم بالا) تک پہنچیں اور وہاں سے مستقبل کی خبریں لے آئیں۔ مگر سماءِ دنیا میں اللہ تعالیٰ نے ایسے محکم انتظامات فرمائے ہیں کہ وہ یہیں سے مار کر لوٹا دئے جاتے ہیں اور اس سے اوپر جانے کا موقع نہیں پاتے۔