Tazkirul Quran (Urdu) · Sad (Sad)
Tazkirul Quran, Qur’an 38:21–22
Sad (Sad)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
کہا جاتا ہے کہ حضرت داؤد نے تین دن کی باری مقرر کر رکھی تھی۔ ایک دن دربار اور فصل مقدمات کےلیے۔ دوسرے دن اپنے اہل وعیال کے ساتھ رہنے کےلیے۔ تیسرے دن الگ رہ کر خالص خدا کی عبادت کےلیے۔ ایک روز جب کہ ان کا عبادتی دن تھا وہ اپنے محل کے مخصوص حصہ میں اکیلے عبادت میں مشغول تھے کہ دو آدمی دیوار پھاند کر اندر داخل ہوگئے اور ان کے کمرۂ عباد ت میں آکر کھڑے ہوگئے۔ یہ ایک غیر معمولی بات تھی اس لیے آپ کچھ گھبرا اٹھے۔ ان دونوں آدمیوں نے اطمینان دلایا اور کہا کہ ہم دو فریق ہیں۔ آپ سے ایک جھگڑے کا فیصلہ لینے کےلیے یہاں حاضر ہوئے ہیں۔