Tazkirul Quran (Urdu) · The Sand Dunes (Al-Ahqaf)
Tazkirul Quran, Qur’an 46:24–25
The Sand Dunes (Al-Ahqaf)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
عذاب کے بادل کو عاد کے لوگ بارش کا بادل سمجھے۔ وہ اس کی حقیقت کو صرف اس وقت سمجھ سکے جب کہ عذاب کی آندھی نے ان کی بستیوں میں داخل ہو کر ان کو بالکل کھنڈر بنا دیا، انسان اتنا ظالم ہے کہ وہ ایک لمحہ پہلے تک بھی حق کا اعتراف نہیں کرتا۔ وہ صرف اس وقت اعتراف کرتا ہے جب کہ اعتراف کرنے کا موقع اس سے چھین لیا گیا ہو۔