Tazkirul Quran (Urdu) · Qaf (Qaf)
Tazkirul Quran, Qur’an 50:6–11
Qaf (Qaf)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
کائنات کی معنویت، اس کی تخلیقی حکمت، اس کا ہر قسم کے نقص سے خالی ہونا، اس کا انسانی ضرورتوں کے عین مطابق ہونا، یہ واقعات ہر صاحبِ عقل کو غور فکر پر مجبور کرتے ہیں۔ اور جو شخص سنجیدگی کے ساتھ کائنات کے نظام پر غور کرے وہ مخلوقات کے اندر اس کے خالق کو پالے گا۔ وہ دنیا کے اندر آخرت کی جھلک دیکھ لے گا، کیوں کہ آخرت کی دنیا در اصل موجودہ دنیا ہی کا دوسرا لازمی روپ ہے۔