Tazkirul Quran (Urdu) · Mount Sinai (Al-Tur)

Tazkirul Quran, Qur’an 52:48–49

Mount Sinai (Al-Tur)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

’’ خدا کا فیصلہ آنے تک صبر کرو‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ مخاطب کی طرف سے ہر قسم کی ناگوار باتوں کے پیش آنے کے باوجود دعوت کا کام اس وقت تک جاری رکھو جب تک خود خدا کے نزدیک اس کی حد نہ آجائے۔ جب یہ حد آتی ہے تو اس وقت خدا کا فیصلہ ظاہر ہو کر حق اور ناحق کے فرق کو عملی طور پر ظاہر کر دیتا ہے جس کواس سے پہلے صرف نظری طور پر ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

اس پوری مدت میں داعی مکمل طور پر خدا کی حفاظت میں ہوتا ہے ۔ داعی کا کام یہ ہے کہ وہ اللہ کی طرف متوجہ رہے۔ اور یہ یقین رکھے کہ اللہ اس کو ہر آن اپنی حفاظت میں لیے ہوئے ہے۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page