Tazkirul Quran (Urdu) · The Merciful (Al-Rahman)

Tazkirul Quran, Qur’an 55:62–78

The Merciful (Al-Rahman)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

ان آیات میں دوسری جنت کا ذکر ہے۔ وہ بھی پہلی جنت کی طرح دو باغوں والی ہوگی۔ یہ جنت عام اہل تقویٰ کے لیے ہوگی۔ موجودہ دنیا کی نعمتوں کے اعتبار سے اس جنت کی نعمتیں بھی اگرچہ ناقابل قیاس حد تک زیادہ ہوں گی مگر اول الذکر جنت کے مقابلہ میں وہ دوسرے درجہ کی جنت ہوگی۔ یہ جنتیں اس خالق و مالک کے شایانِ شان ہوں گی جس کی عظمتوں اور قدرتوں کے نمونے موجودہ دنیا میں ظاہر ہوئے ہیں اور جن کو دیکھنے والے آج ہی دیکھ رہے ہیں۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page