Tazkirul Quran (Urdu) · The Inevitable Event (Al-Waqi‘ah)
Tazkirul Quran, Qur’an 56:83–96
The Inevitable Event (Al-Waqi‘ah)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
موت کا واقعہ اس بات کا آخری ثبوت ہے کہ انسان خدائی طاقتوں کے آگے بالکل بے بس ہے۔ ہر آدمی لازماً ایک مقررہ وقت پر مر جائے گا، اور کوئی نہیں جو اس کو موت کے فرشتے سے بچا سکے۔ایسی حالت میں آدمی کو سب سے زیادہ موت کے بعد کے مسئلہ کے بارے میں فکر مند ہو نا چاہیے۔ موت سے پہلے کی زندگی میں جن لوگوں نے جنت والے اعمال کیے ہیں ان کو موت کے بعد کی زندگی میں جنت ملے گی۔ اس کے برعکس، جولوگ دنیا میں خدا سے دور تھے وہ آخرت میں بھی خدا کی رحمتوں سے دور رکھے جائیں گے۔ ان کی ضیافت کے لیے وہاں گرم پانی ہے اور ان کے رہنے کے لیے وہاں آگ کی دنیا۔