Tazkirul Quran (Urdu) · Ranks (Al-Saff)

Tazkirul Quran, Qur’an 61:1–4

Ranks (Al-Saff)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

انسان کے سوا جو کائنات ہے اس میں کہیں تضاد نہیں ۔ اس دنیا میں لکڑی ہمیشہ لکڑی رہتی ہے۔ اور جو چیز اپنے آپ کو لوہا اور پتھر کے روپ میں ظاہر کرے وہ حقیقی تجربہ میں بھی لوہا اور پتھر ہی ثابت ہوتی ہے۔ انسان کو بھی ایسا ہی بننا چاہیے۔ انسان کے کہنے اور کرنے میں مطابقت ہونی چاہیے، حتی کہ اس وقت بھی جب کہ آدمی کو اپنے کہنے کی یہ قیمت دینی پڑے کہ ہر قسم کی دشواریوں کے باوجود وہ صبر کا پہاڑ بن جائے۔

قبولِ اسلام کی صداقت کا معیار اتحادِ اسلام ہے۔ اسلام کے قائلین اگر اسلام کے لیے متحد ہو کر جدو جہد نہ کرسکیں تو ان کا قول اللہ کی نظر میں مقتِ کبیر (سخت ناپسندیدہ بات)کی حیثیت رکھتا ہے، جس کی کوئی قیمت نہ دنیا میں ہے، نہ آخرت میں ۔ چوں کہ اختلاف یا فرق فطرتِ انسانی کا حصہ ہے، اِس لیے وہ کبھی ختم ہونے والا نہیں ۔ ایسی حالت میں اختلاف (dissent)کے مسئلے کا حل یہ نہیں ہے کہ ناکام طورپر اس کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے، بلکہ اس کا حل یہ ہے کہ لوگوں کو اُس اصول کی تعلیم دی جائے جس کو ’’اختلاف کے باوجود اتحاد‘‘ کہاجاتا ہے۔ یعنی رائے (opinion) کی سطح پر اختلاف کے باوجود سماجی تعلق کی سطح پر اتفاق۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page