Tazkirul Quran (Urdu) · Prohibition (Al-Tahrim)

Tazkirul Quran, Qur’an 66:3–5

Prohibition (Al-Tahrim)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

مذکورہ معاملہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض ازواج نے آپ کے گھر میں جو پیچیدگی پیدا کی تھی، اس پر متنبہ کرنے کے لیے آپ کی ازواج سے الٹی میٹم کے انداز میں کلام کیا گیا۔ اس سے زندگی کے معاملات میں عورتوں کی اہمیت معلوم ہوتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ عورتیں اگر صحیح معنوں میں اپنے شوہروں کی رفاقت کریں تو وہ ان کا ’’نصف بہتر‘‘بن جاتی ہیں ۔ اور اگر وہ سچی رفیق ثابت نہ ہوں تو وہ ایک با مقصد انسان کے پورے منصوبہ کو خاک میں ملا سکتی ہیں ۔

سائحات کا ایک اور مطلب ہے، سفر کرنے والی عورتیں ۔ سورہ التوبہ میں مومن مردوں کے لیے السائحون (9:112) کا لفظ آیا ہے، یعنی سفر کرنے والے مرد ۔ اسی طرح یہاں مومن عورتوں کو سائحات کہا گیا ہے ۔ اس سے مراد مجرد سفر نہیں ہے بلکہ اس سے مراد صاحبِ ایمان کا سفر ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سائحون اور سائحات سے مراد وہ مومنین اور مومنات ہیں جن کی ربانی سوچ کی بنا پر ان کی نہ صرف گھر کی زندگی بلکہ ان کا سفر بھی معرفت کا سفر بن جائے۔ سفر و حضر کے دوران جو تخلیقی مشاہدات اُن کے سامنے آئیں ، وہ اُن کے مومنانہ ذہن کی بنا پر اُن کے لیے معرفتِ حق میں ڈھلتے چلے جائیں ۔ وہ مخلوق میں خالق کا جلوہ دیکھیں ۔ وہ فطرت کے مظاہر میں خالق کے کرشموں کا ادراک کریں ۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page