جنت کا مستحق کون
Urdu book, p. 41
By Maulana Wahiduddin Khan
سیٹ حاصل کرنے کا نام ہے (القمر : 55)۔ اس قسم کی غیر معمولی اقامت گاہ صرف انھیں خوش قسمت لوگوں کو مل سکتی ہے جو اُس کی اعلیٰ قیمت دینے کا حوصلہ کر سکیں۔ جنت کی ناقابلِ قیاس سیٹ کو پانے کے لیے انسان کو ناقابلِ قیاس عمل کا ثبوت دینا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آدمی ناقابلِ مشاہدہ (unobservable) کو قابلِ مشاہدہ (observable) بنا سکے۔ وہ زمان و مکان (time and space) کے اندر رہتے ہوئے ، زمان و مکان کے باہر دیکھنے والی نگاہ پیدا کرے ۔ وہ الفاظ کے تاریک جنگل میں معانی کی روشنی کو پا سکے۔ وہ خواہشوں کے سمندر میں رہتے ہوئے ، اپنے آپ کو اِس سمندر میں ڈوبنے سے بچائے۔ وہ انانیت (egoism) کا پہاڑ ہوتے ہوئے ، اپنے آپ کو بے انا (egoless) بنا سکے۔ وہ بدخواہ لوگوں کی بھیڑ میں رہتے ہوئے، اپنے آپ کو لوگوں کا خیر خواہ (well-wisher) بنائے۔ وہ کامل آزادی کا مالک ہوتے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader