Urdu book · الربَّانِيَّةُ
مسائلِ ملت
Urdu book, p. 223
By Maulana Wahiduddin Khan
حقیقی انسان وہ ہے جو اپنے رب میں جینے والا انسان بن جائے۔ جس کے صبح و شام اللہ کی یادوں میں بسر ہونے لگیں۔ ایسے ہی انسان کو ربانی انسان کہا جاتا ہے۔ ربانی انسان ایک پودے کی مانند دنیا میں ظاہر ہوتا ہے۔ وہ پوری کائنات سے معرفت کا رزق لے کر بڑھتا رہتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ مکمل درخت بن جاتا ہے، تاکہ وہ دنیا میں لوگوں کو پھل اور سایہ دے اور پھر اس کو آخرت کے باغوں میں نصب کر دیا جائے جہاں وہ ابدی طور پر جنت کی فضاؤں میں لہلہاتا رہے۔
