Urdu book · اللہ اکبر
جھوٹی عظمت
Urdu book, p. 202
By Maulana Wahiduddin Khan
عظمت ہو جانے والا ہے۔ اس دنیا میں ہر روز کوئی نپولین بے عظمت ہو کر مر رہا ہے۔ مگر کوئی نہیں جو اس سے سبق لے۔ کوئی نہیں جو اس کو اپنی زندگی کے لیے رہنما بنائے۔ موجودہ دنیا میں ہر انسان کو صرف محدود موقع دیا گیا ہے۔ مگر ہر انسان اپنے لیے لامحدود منصوبہ بناتا ہے۔ ہر شخص کی عظمت آخر کار یہاں خاک میں مل جاتی ہے۔ ہر دیکھنے والا اس کو دیکھتا ہے مگر کوئی اس سے سبق نہیں لیتا۔ ہر آدمی اس کہانی کو دوبارہ لکھنا چاہتا ہے جس کو اس کے پیش رونے لکھنا چاہا تھا مگر وہ اس کو لکھنے میں ناکام رہا۔ چپ ہو تو روح کی دنیا میں ایک ہلچل

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader