Urdu book · عقلیات اسلام

دماغ کے مختلف حصے کس طرح

Urdu book, p. 120

By Maulana Wahiduddin Khan

ثبوت ہے کہ اس کی تخلیق میں ایک ریاضیاتی ذہن کام کر رہا ہے۔ انسان کی بناوٹ میں اتنی حکمتیں کار فرما ہیں کہ کوئی بھی طبعیاتی توجیہ اس کی تشریح کے لیے کافی نہیں ہوسکتی۔ ایک جاندار کی آنکھ نکال کر اس کو دوبارہ الٹ کر لگا دیا جائے تو وہ جاندار اب بھی دیکھے گا مگر اس کو ہر چیز الٹی دکھائی دے گی۔ جسم کے مختلف اجزاء، جو انتہائی صحت کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ ایک بے حد نازک ترکیب کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ آواز سائنسی اعتبار سے کچھ لہروں کا نام ہے مگر یہ لہریں انسان کے دماغ میں داخل ہو کر بامعنی کلام کی صورت اختیار کرلیتی ہیں۔ اس قسم کے بے شمار عجائب ہماری دنیا میں پائے جاتے ہیں۔ یہ یقینی طور پر اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ دنیا کوئی اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت ظہور میں آنے والا واقعہ ہے۔ اس کے پیچھے ایک اعلیٰ ذہن ہے جو زبردست طاقت کے ساتھ اس کو کنٹرول کر رہا ہے۔ کائنات کی نظم اور معنویت کی اس کے سوا کوئی اور توجیہ نہیں کی جاسکتی۔ دنیا کے بارے میں انسان کی لاعلمی ایک بہت بڑے علم کا پتہ دے رہی ہے۔ یہ علم کہ اس دنیا کا ایک خدا ہے جو اس کو حد درجہ حکم کے ساتھ چلا رہا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page