Urdu book · اسفارِ ہند

پونہ کا سفر

Urdu book, p. 20

By Maulana Wahiduddin Khan

لوگوں سے ملاقات کا موقع ملا۔ رہائش گاہ پر صبح وشام لوگ جمع ہوتے رہے۔ اس طرح دوران سفر ہر روز غیر رسمی انداز میں لوگوں سے دعوتی، تربیتی اور تعمیری باتیں کہنے کا موقع ملا۔ اس کے علاوہ ہر جگہ باقاعدہ اجتماعات کا پروگرام بھی جاری رہا۔ ۴ نومبر کی شام کو پونہ میں جناب انعام دار صاحب کے مکان کی کھلی چھت پر ایک اجتماع ہوا ۔ شہر کا تعلیم یافتہ طبقہ جمع ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اِن مع العسر یسراً کی تشریح کی۔ میں نے کہا کہ زمین کے نیچے پٹرول کے خزانے ہیں۔ یہ قیمتی خزانہ اتنے جہاں موجود ہوں وہاں زمین کے اوپر کچھ خاص علامتیں ظاہر ہوتی ہیں۔ ان علامتوں کو دیکھ کر ماہرین سمجھ لیتے ہیں کہ یہاں پٹرول ہے۔ چنانچہ وہاں کھدائی کی جاتی ہے اور پٹرول کے زیر زمین چشموں کو حاصل کرکے ملک کو دولت سے مالا مال کر دیا جاتا ہے۔ اسی طرح مذکورہ آیت کے مطابق ، عسر گویا یسر کی علامت ہے۔ جہاں عسر پایا جائے تو ہم کو پیشگی طور پر سمجھ لینا چاہئے کہ یہاں اس کے قریب ہی ضرور یسر چھپا ہوا ہے۔ اور پھر لیر کو تلاش کرکے اس کا بھر پور استعمال کرنا چاہئے۔ یہی قرآن کے مطابق کامیابی کا صحیح طریقہ ہے۔ یہ قرآنی اصول بیان کرنے کے بعد میں نے تفصیل سے بتایا کہ موجودہ عسر والے حالات میں کس طرح ہمارے لئے یسر موجود ہے۔ ۵ نومبر کی شام کو جناب عبدالصمد صاحب کی رہائش گاہ کے سامنے کھلی زمین پر ایک اجتماع ہوا ۔ اس میں شہر کے پڑھے لکھے لوگ جمع ہوئے۔ اس اجتماع میں ایک گھنٹہ کی تقریر میں میں نے بتایا کہ اس وقت ہماری سب سے بڑی طاقت اتحاد ہے۔ اور اتحاد پیدا ہونے کا واحد ذریعہ ہے کہ لوگوں کے اندر اختلاف کے باوجود متحد ہونے کا مزاج پیدا ہو جائے۔ صحابہ کی مثال سے اس کو واضح کیا۔ اس تقریر کا ویڈیو کیسٹ بھی تیار کیا گیا۔ ۶ نومبر کی صبح کو پونہ کی مکہ مسجد میں فجر کی نماز پڑھی۔ نماز کے بعد پندرہ منٹ کے لئے تربیت کے انداز کی تقریر کی۔ اس میں میں نے بتایا کہ حدیث میں ہے کہ من صلّی الصبح فهو فی ذمّۃ الله ۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نماز پر اسرار طور پر آپ کی محافظہ بن جاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے نماز کے ذریعہ وہ اخلاقی اوصاف پیدا ہوتے ہیں جو آدمی کے اندر تسخیری طاقت پیدا کرتے ہیں اور اس کو لوگوں کی طرف سے محفوظ کر دیتے ہیں۔ صلّوا خلف كلّ برّ وفاجر کی تشریح کرتے ہوئے میں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page