Urdu book · اسماءِ حسنیٰ

دعا اور سپرد دعا

Urdu book, p. 64

By Maulana Wahiduddin Khan

اسماء حسنیٰ سے مراد صفاتِ حسنیٰ ہیں، یعنی خدا کی عظیم صفات۔ اسماء حسنیٰ، صفاتِ خداوندی کا ربانی ماڈل ہیں۔ وہ انسان کی نسبت سے، خدائے برتر کا ایک تعارف ہیں۔ اسمِ اعظم، اسماء حسنیٰ سے الگ کوئی چیز نہیں۔ اسماء حسنیٰ میں سے کوئی اسم اُس وقت اسمِ اعظم بن جاتا ہے جب کہ ذکر و دعا کرنے والا انسان اُس کو ایک غیر معمولی ربانی کیفیت کے تحت استعمال کرے۔ گویا پکارنے والے کا جذبۂ اعظم، اسماء حسنیٰ میں سے کسی اسم کو اسمِ اعظم بنا دیتا ہے۔ اسماء حسنیٰ اور اسمِ اعظم، دراصل ذکر و دعا کے لئے ایک پوائنٹ آف ریفرنس کی حیثیت رکھتے ہیں۔

The printed page

‹ Previous page About this book Open in the reader

Printed page