اوراقِ حکمت
Urdu book, p. 233
By Maulana Wahiduddin Khan
اوراقِ حکمت مولانا وحیدالدین خاں انسان کی زندگی میں آنے والا ہر نیا دن اگلے دن پرانا ہو جاتا ہے۔ بہر حال آخر کار ماضی میں تبدیل ہو جاتا ہے، جس کو واپس لانا ممکن نہیں، لیکن اس کے تجربات سے فائدہ اٹھانا یقیناً ممکن ہے۔ کامیاب انسان وہ ہے، جو برابر اپنا محاسبہ کرتا رہے، یعنی یہ دیکھے کہ گزرے ہوئے دن اس نے کیا کھویا اور کیا پایا، تاکہ آنے والے دن کے لیے وہ زیادہ بہتر منصوبہ بندی کر سکے۔ ڈائری اس معاملہ میں ایک سپورٹنگ ایلیمنٹ کی حیثیت رکھتی ہے۔ میری پوری زندگی میں جو واقعات پیش آئے ان کا بڑا حصہ میں نے ڈائری کی شکل میں درج کیا ہے۔ زیر نظر کتاب، اوراقِ حکمت راقم الحروف کی ڈائری ہے جو 1985 میں لکھی گئی تھی۔ یہ قارئین کے لیے ان کے ذہنی ارتقا کے عمل میں ایک گائڈ بک کی حیثیت رکھتی ہے۔ مولانا وحیدالدین خاں (2021-1925ء) ایک اسلامی اسکالر اور حامیِ امن مفکر تھے۔ انھوں نے اسلام کے حکیمانہ پہلو، مذہبی عدم تشدد، سماجی رواداری، ماڈرن ایج کے ساتھ اسلام کی مطابقت، اور دوسرے عصری مسائل کا حل پیش کیا ہے۔ مولانا نے عصری اسلوب میں 200 سے زیادہ کتابیں لکھی ہیں۔ ان کا انگریزی ترجمہ قرآن اپنی آسان اور قابلِ فہم زبان کی وجہ سے ساری دنیا میں مقبول ہے۔ انھوں نے 2001 میں سی پی ایس انٹرنیشنل کے نام سے نئی دہلی میں ایک ادارہ قائم کیا، تاکہ اس کے ذریعہ امن کلچر اور اسلام کی روحانی تعلیم کو ساری دنیا میں فروغ دیا جائے۔ cpsglobal.org mwkhan.com ISBN 978-93-91481-62-0 Buy PDF 9 789391 481629 Goodword Books CPS International Goodword اوراقِ حکمت مولانا وحیدالدین خاں
