اسلام کی اثر انگیزی
Urdu book, p. 16
By Maulana Wahiduddin Khan
اسلام کی اثرانگیزی شیخ محمد بدر الاسلام فضلی بی اے، بی ٹی (علیگ ) ہندوستان سے جاپان گئے ۔ انگریزی دور کی ہندستانی حکومت نے ان کا تقرر ٹوکیو کے اسکول آف فارن لینگو بیجز میں کیا تھا ۔ وہ وہاں اردو اور فارسی کے استاد کی حیثیت سے کام کر رہے تھے ۔ مسٹر فضلی دسمبر ۱۹۳۰ء میں سمندری جہاز سے جاپان پہنچے ۔ وہ اپریل ۱۹۳۲ء تک وہاں مقیم رہے ۔ جاپان کے حالات اور اپنے سفری روداد پر انھوں نے اسی زمانہ میں ایک کتاب " سیاحت جاپان " لکھی تھی ۔ یہ کتاب چار سو صفحات پر مشتمل ہے اور ۱۹۳۴ میں انجمن ترقی اردو اورنگ آباد (دکن) سے شائع ہوئی تھی ۔ مطبع کا نام کتاب پر " جامع برقی پریس دہلی " لکھا ہوا ہے ۔ مصنف نے اس کتاب میں جو واقعات نقل کیے ہیں ، ان میں سے ایک واقعہ یہ ہے کہ انسائیکلوپیڈیا میں اسلام پر مقالہ لکھنے کے لیے ایک جاپانی فاضل نے اسلام کا مطالعہ کیا۔ اس سے وہ اتنا متاثر ہوا کہ اس نے اسلام قبول کر لیا۔ یہاں ان کے اپنے الفاظ نقل کیے جاتے ہیں: " جمعہ کے روز نماز کے لیے مسجد گیا۔ ۵۰ نمازی جمع ہوتے ۔ ہر شخص ہیٹ کے نیچے ایک گول مخمل کی ٹوپی پہن کر آیا تھا۔ نیچے کی منزل میں اور نہینہ پر بہت سی کھونٹیاں دیوار پر لگی ہوئی ہیں۔ ہیٹ ان پر ٹانگ دی اور گول ٹوپی پہن کر اوپر کے ہال میں جہاں نماز ہوتی ہے، جمع ہوتے ۔ بعض لوگوں نے نیچے کی منزل میں وضو بھی کیا۔ نماز کے بعد تمام نمازیوں سے مصافحہ ہوا۔ یہیں ایک جاپانی صاحب سے بھی تعارف ہوا۔ یہ بھی نماز میں شریک تھے ۔ ایک روسی مسلمان مسٹر صابر جمیل نے مجھ کو اور جاپانی مسلمان صاحب کو جن کا نام مسٹر سبورو تھا۔ اسی وقت چائے نوشی کی دعوت دی۔ صابر صاحب مسجد کے قریب ہی ایک چھوٹے سے خوبصورت مکان میں رہتے ہیں ۔ ان کی اہلیہ محترمہ عائشہ نے مہمانوں کی بڑی خاطر مدارات کی ۔ مسٹر سبورو سے اسلام کے متعلق گفتگو ہوئی۔ میں نے دریافت کیا کہ اسلام کی کس خوبی نے آپ کو اس طرف مائل کیا۔ انھوں نے بیان کیا کہ ان سے جاپانی انسائیکلوپیڈیا میں اسلام کے متعلق آرٹیکل لکھنے کے لیے کہا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں انھوں نے اسلام کا مطالعہ کیا ۔ مطالعہ اور تحقیق کے بعد

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader