دینِ اسلام
Urdu book, p. 5
By Maulana Wahiduddin Khan
کی صورت میں کرتی ہیں ۔ ہر بلند چیز اپنا سایہ زمین پر ڈال کر گویا اپنے خالق کے آگے سجدہ کر رہی ہے ۔ یہی سجدہ انسان سے بھی مطلوب ہے۔ انسان کو چاہیے کہ وہ اللہ کے آگے سجدہ میں گر جائے ، وہ اللہ کی عبادت گزاری کو اپنی روح کی غذا بنا لے۔ کائنات میں بے شمار چیزیں ہیں ۔ اور ہر ایک حرکت کی حالت میں ہے ۔ مگر ان کے درمیان کبھی کسی قسم کا ٹکراؤ نہیں ہوتا ۔ اس کا ہر جز نہ اس کے دوسرے اجزا سے کامل ہم آہنگ رہ کر اپنا عمل کرتا ہے۔ یہی طریقہ انسان سے بھی مطلوب ہے۔ انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی انفرادیت کو اجتماعیت کے ساتھ جوڑے ۔ ہر انسان دوسرے انسانوں سے موافقت کرتے ہوئے اپنا مقصد حیات حاصل کرے۔ کائنات نفع بخشی کے اصول پر چل رہی ہے ۔ کائنات کا ہر جزر اپنا عمل اس طرح کرتا ہے کہ وہ دوسرے تمام اجزار کے لیے مفید بن سکے۔ یہی اصول انسان کو بھی اپنی زندگی میں اختیار کرنا ہے۔ ہر آدمی کو اس پختہ سوچ کے ساتھ دنیا میں رہنا ہے کہ اس سے دوسروں کو فائدہ پہنچے۔ اس کی سرگرمیاں دوسرے کے لیے ہمیشہ نفع بخش ثابت ہوں۔ کائنات پوری کی پوری قابل پیشین گوئی کردار رکھتی ہے۔ کائنات کے ہر جزر کے بارہ میں پیشگی طور پر یہ اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ آئندہ وہ کس طرح اپنا عمل کرے گا۔ یہی چیز انسان سے بھی مطلوب ہے۔ انسان کو بھی قابل پیشین گوئی کردار کا حامل ہونا چاہیے ۔ انسان کو اتنا زیادہ با اصول ہونا چاہیے کہ پیشگی طور پر یہ اندازہ کیا جاسکے کہ کن حالات میں وہ کس قسم کار عمل ظاہر کرے گا۔ کائنات کی ہر چیز اپنی حد کے اندر رہ کر عمل کرتی ہے ۔ ہر ستارہ اپنے ذاتی مدار میں حرکت کرتا ہے ، کوئی ستارہ کبھی دوسرے کے مدار میں داخل نہیں ہوتا۔ یہی طریقہ انسان کو بھی اختیار کرنا ہے۔ ہر انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی حد کے اندر رہے۔ وہ کبھی دوسرے کے دائرہ میں داخل نہ ہو۔ ہر آدمی کو اس احساس کے ساتھ دنیا میں رہنا ہے کہ اس کی حد وہاں ختم ہوجاتی ہے جہاں سے دوسرے کی حد شروع ہوتی ہے۔ انسان کے بارہ میں اللہ کی مرضی کیا ہے ، اس کو اللہ نے وحی کے ذریعہ اپنے پیغمبروں کے پاس بھیجا۔ اسلام اس وحی کا آخری اور مستند ایڈیشن ہے۔ اسلام اللہ کی مرضی کا لفظی بیان ہے اور کائنات اللہ کی مرضی کا عملی مظاہرہ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader