Urdu book · عظمتِ اسلام
دنیا انتظار میں ہے
Urdu book, p. 51
By Maulana Wahiduddin Khan
اسلام آدمی کے فطری تقاضے کا جواب ہے۔ اسلام میں زندگی کا متوازی قانون ہے۔ اسلام میں وہ صحیح ترین رہنمائی ہے جس کو اختیار کر کے انسانیت کا قافلہ اپنی منزل کی طرف کامیاب سفر کر سکے۔ اسلام کی تعلیمات ان تضادات سے پاک ہیں جو دوسرے نظاموں میں پائی جاتی ہیں۔ اسلام وہ شاہراہ فراہم کرتا ہے جس میں دنیا کی بھی فلاح ہے اور آخرت کی بھی فلاح ۔ زیرِ نظر کتاب اسی موضوع کی وضاحت ہے۔
