Urdu book · عظمتِ صحابہ

والذین معه

Urdu book, p. 12

By Maulana Wahiduddin Khan

والذین معه محمد رسول الله والذين معه اشداء على الكفار رحماء بينهم تراهم ركعاً سجداً يبتغون فضلاً من الله محمد اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ منکروں پر سخت ہیں اور آپس میں مہربان ہیں۔ تم ان کو رکوع میں اور سجدہ میں دیکھو گے۔ وہ اللہ ورضوانا۔ سيماهم فی وجوههم من اثر السجود - ذلك مثلهم فی التوراة۔ ومثلهم فی الانجیل کزرع اخرج شطأه فآزره فاستغلظ فاستوی علی سوقه یعجب الزراع لیغیظ بهم الکفار۔ وعد اللہ الذین آمنوا وعملوا الصالحات منهم مغفرة واجراً عظیما (الفتح ۲۹) کا فضل اور اس کی رضامندی کی طلب میں لگے رہتے ہیں۔ ان کی نشانی ان کے چہروں پر ہے سجدہ کے اثر سے، ان کی یہ مثال تورات میں ہے۔ اور انجیل میں ان کی مثال یہ ہے کہ جیسے کھیتی، اس نے اپنا انکھوا نکالا۔ پھر اس کو مضبوط کیا۔ پھر وہ اور موٹا ہوا۔ پھر اپنے تن پر کھڑا ہو گیا۔ وہ کسانوں کو بھلا لگتا ہے تاکہ ان سے کافروں کو جلائے۔ ان میں سے جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیا، اللہ نے ان سے معافی کا اور بڑے ثواب کا وعدہ کیا ہے۔ قرآن کے یہ الفاظ اصحاب رسول کے بارہ میں ہیں۔ اصحاب رسول کی تاریخی اہمیت کی بنا پر ان کی صفات قدیم آسمانی صحیفوں میں درج کردی گئی تھیں۔ موجودہ محرف تورات میں اب بھی موجود ہے کہ وہ لاکھوں قدسیوں (saints) میں سے آیا (استثنا ۳۳ : ۲) موجودہ انجیل میں یہ پیشین گوئی ان الفاظ میں ملتی ہے : خدا کی بادشاہی ایسی ہے جیسے کوئی آدمی زمین میں بیج ڈالے۔ اور رات کو سوئے اور دن کو جاگے اور وہ بیج اس طرح اگے اور بڑھے کہ وہ نہ جانے۔ زمین آپ سے آپ پھل لاتی ہے۔ پہلے پتی، پھر بالیں، پھر بالوں میں تیار دانے۔ پھر جب اناج پک چکا تو وہ فی الفور درانتی لگاتا ہے کیونکہ کاٹنے کا وقت آپہنچا (مرقس ۴ : ۲۶ - ۲۹) وہ رائی کے دانے کی مانند ہے کہ جب زمین میں بویا جاتا ہے تو زمین کے سب بیجوں سے چھوٹا ہوتا ہے۔ مگر جب بودیا گیا تو اگ کر سب ترکاریوں سے بڑا ہو جاتا ہے اور ایسی ڈالیاں نکالتا ہے کہ ہوا کے پرندے اس کے سایہ میں بسیرا کریں (۳۲)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page