Urdu book · عظمتِ صحابہ
عظمتِ صحابہ
Urdu book, p. 51
By Maulana Wahiduddin Khan
عظمتِ صحابہ عنہ کی قرآنی مہرِ خوشنودی لگ گئی ان کے سارے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو قرآن میں ’خیر امت‘ کہا گیا ہے۔ انبیا اور رسل کے بعد وہ تمام انسانوں میں سب سے بہتر گروہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ صحابہ یا اصحابِ رسول کی یہ غیر معمولی عظمت کیوں ہے۔ یہ کوئی پراسرار کرامت کی بات نہیں، یہ ایک معلوم اور ثابت شدہ حقیقت ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ اصحابِ رسول نے اپنے قول و عمل سے تاریخ میں ایسی مثال قائم کی جیسی مثال کبھی کسی انسانی گروہ نے قائم نہیں کی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ساری انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ اعلیٰ اور افضل گروہ قرار پائے۔ www.goodwordbooks.com
