تاریخ دعوت
Urdu book, p. 229
By Maulana Wahiduddin Khan
اس سفر سے واپسی کے بعد ہی آپ نے اطرافِ عرب کے حاکموں اور بادشاہوں کے نام دعوتی خطوط روانہ کیے۔ یہ دعوتی خطوط تا حدی میں روانہ کیے گئے۔ جن لوگوں کو یہ خطوط روانہ کیے گیے ان کے نام یہ ہیں : ہرقل شہنشاہ روم منذر بن ساوی شاہ بحرین خسرو پرویز شہنشاہ ایران جیفر و عبد الجلندی شاہ عمان نجاشی شاہ حبش ہوزہ بن علی حاکم یمامہ مقوقس شاہ مصر و اسکندریہ حارث غسانی حاکم دمشق اگر چہ بعض حکمرانوں نے آپ کے دعوتی مکتوب کے ساتھ متکبرانہ معاملہ کیا اور اس کے نتیجہ میں وہ اللہ کے غضب کے مستحق ہوئے۔ مگر اکثر کے دل اس سے مرعوب اور متاثر ہو گئے اور کچھ نے اسلام قبول کر لیا۔ قیصر روم نے اپنی قوم کے ذمہ داروں سے کہا کہ آؤ ہم ان کے پیرو بن جائیں اور ان کی تصدیق کریں تاکہ ہماری دنیا اور آخرت دونوں سلامت رہیں (فهلموا فلنتبع و لنصدقه فنسلم لنا دنیا نا و آخرتنا حاکم یمامہ نے اپنے جواب میں لکھا کہ کتنی اچھی ہے وہ چیز جس کی طرف آپ بلاتے ہیں (ما احسن ما تدعوا الیه واجمله) عین اس وقت جب کہ اسلام مادی اعتبار سے پیش قدمی کی پوزیشن میں نہ تھا، وہ فکری اعتبار سے اس پوزیشن میں تھا کہ شاہانِ وقت کو اپنا مخاطب بنا سکے۔ یہ تمام تر دعوت کا کرشمہ تھا۔ کوئی دشمنِ اسلام کے مادی اقدام پر روک لگا سکتا ہے۔ مگر اسلام کے فکری اقدام پر روک لگانا کسی کے لیے ممکن نہیں۔ اسلام بیرونِ عرب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے گیے تو اسلام عرب میں غالب آچکا تھا تاہم عرب کے آس پاس ممالک میں جو قو میں آباد تھیں ان کا مذہب تہذیب اور زبان سب اسلام سے بالکل الگ تھی۔ اس وقت وہ وسیع دنیا وجود میں نہیں آئی تھی جس کو آج عرب دنیا (Arab world) کہا جاتا ہے۔ یہ صورت حال اسلام کی زندگی کے لیے مستقل خطرہ تھی۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلام اگر صرف جزیرہ نمائے عرب تک محدود رہتا تو بعد کے زمانے میں خود اس کا وجود قائم رہنا مشکل

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader