Urdu book · دین کامل
اسلام اور سائنس
Urdu book, p. 317
By Maulana Wahiduddin Khan
یہی معاملہ عقلیت کا بھی ہے۔ انسان کی عقل محدود ہے۔ وہ حد بندیوں میں رہ کر سوچتی ہے اسلام کے سوا ہر مذہب میں ایسا ہوا کہ بعد کے زمانہ میں اس کے ماننے والوں نے اپنی عقل سے اس میں اضافے کیے ۔ ان اضافوں کا نتیجہ یہ ہوا کہ خدائی کلام کے ساتھ انسانی کلام شامل ہو گیا ۔ اس طرح اس کی ابدیت ختم ہو گئی ۔ جو چیز ماضی میں عقلی نظر آتی تھی وہ بعد کے زمانہ میں غیر عقلی ہو کر رہ گئی۔ اب مذاہب کی فہرست میں اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو اپنی ابتدائی حالت میں محفوظ رہنے کی وجہ سے ان دونوں صفتوں کو اپنے اندر برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس میں آفاقیت بھی مکمل طور پر ہے اور عقلیت بھی مکمل طور پر ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader