جدید امکانات
Urdu book, p. 353
By Maulana Wahiduddin Khan
عرض ساری دنیا میں آج اسلام کی مسلسل اشاعت ہو رہی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسلام آج بھی نظریاتی اعتبار سے اقدام کی پوزیشن میں ہے۔ آج جب کہ مسلمان ہر جگہ مغلوب ہو رہے ہیں ، عین اسی وقت اسلام ہر جگہ دلوں پر فتح حاصل کر رہا ہے۔ مسلمان اگر اسلام کی جدید تاریخ کے اس دوسرے پہلو کو دیکھ سکیں تو وہ پائیں گے کہ جن حالات کے خلاف وہ فریاد و ماتم میں مشغول ہیں وہ حالات انہیں کرنے کا عظیم الشان پروگرام دے رہے ہیں۔ ایک بیرونی سفر کے دوران مجھے ایک جاپانی نومسلم سے ملنے کا اتفاق ہوا۔ انھوں نے کہا کہ جاپان میں اسلام کی اشاعت کے زبردست امکانات ہیں مگر اس امکان سے ابھی تک پورا فائدہ نہیں اٹھایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جاپانیوں کے سامنے تو بس سادہ طور پر ان کی اپنی زبان میں اسلام پیش کر دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد ان کی اکثریت اسلام قبول کرلے گی۔ انھوں نے کہا کہ جاپانی لوگ تو بالقوہ مسلمان ہی ہیں : ایک انٹرنیشنل سیمینار میں میری ملاقات ایک مسلمان پروفیسر سے ہوئی جو کناڈا کی ایک یونیورسٹی میں استاد ہیں۔ انھوں نے مغربی دنیا کے جدید امکانات کو بتاتے ہوئے کہا کہ کناڈا میں اسلامی دعوت کے زبردست مواقع ہیں۔ حتیٰ کہ وہاں اسلامی دعوت کا کام خود حکومت کے مالی تعاون سے اعلیٰ پیمانہ پر کیا جا سکتا ہے۔ کناڈا کی حکومت ہر پرا من اسكيم میں اپنے شہریوں کی مدد کرتی ہے۔ مزید یہ کہ وہ اس تعاون کی قیمت اس شکل میں وصول نہیں کرتی کہ وہ ہماری کارکردگی میں غیر ضروری مداخلت کرے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس امکان سے دوسرے مذاہب کے لوگ بہت بڑے پیمانہ پر فائدہ اٹھارہے ہیں مگر مسلمان ابھی تک اس سے محروم ہیں کیوں کہ مسلمانوں نے سیاسی چیخ پکار کو کام سمجھ رکھا ہے۔ صلح حدیبیہ کا پیغام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ والوں کے مظالم سے تنگ آ کر مکہ چھوڑ دیا اور مدینہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader