Urdu book · دین و شریعت

الدین کیا ہے

Urdu book, p. 13

By Maulana Wahiduddin Khan

اسلامی مشن کا نشانہ اصلا فرد ہے، مجتمع نہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسلام مجتمع (society) کے بارے میں کوئی اصلاحی اسکیم نہیں رکھتا۔ حقیقت یہ ہے کہ فرد کی اصلاح کو نشانہ بنانا، اپنے نتیجہ کے اعتبار سے خود مجتمع کو نشانہ بنانا ہے۔ افراد کی اصلاح سے مجتمع کی اصلاح ہوتی ہے۔ اس کے برعکس اگر افراد کو نظر انداز کر کے مجتمع کو نشانہ بنایا جائے تو نہ مجتمع کی اصلاح ہوگی اور نہ افراد کی۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page