تکمیل دین
Urdu book, p. 58
By Maulana Wahiduddin Khan
اسی طرح خود ظہورِ اسلام کے بعد مکی اور مدنی دور میں بہت سے اصحابِ رسول ہیں جو سورہ المائدہ کی آیت کے نزول سے قبل یا تو طبعی طور پر وفات پا گئے یا جنگ میں شہید ہو گئے۔ ان اصحابِ رسول نے بڑی بڑی قربانیاں دیں۔ انہوں نے ہر قسم کا ظلم برداشت کرتے ہوئے پیغمبر اسلام کا ساتھ دیا۔ پھر کیا نعوذ باللہ وہ ناقص دین پر جئے اور ناقص دین پر وفات پا گئے۔ ظاہر ہے کہ ایسا ماننا گمراہی کی حد تک غلط ہوگا۔ اس لئے صحیح بات یہ ہے کہ مذکورہ آیت میں تکمیل سے تکمیل فہرست نہ مانی جائے بلکہ اس کی تشریح قیام واستحکام کی اصطلاحوں میں کی جائے۔ واقعات سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ 10ھ میں جب یہ آیت اتری اس وقت تمام احکام نازل ہو چکے تھے۔ مصدقہ روایات بتاتی ہیں کہ قرآن کے کئی احکام سورہ المائدہ کی اس آیت کے بعد اترے۔ مثال کے طور پر ربا کا حکم اور کلالہ کا حکم، وغیرہ (الجامع لاحکام القرآن للقرطبی ۶/۶۲) ایسی حالت میں اس آیت میں تکمیل دین سے فہرست احکام کی تکمیل کو مراد لینا ممکن نہیں۔ قرآن کی آیتوں کے نزول میں جو ترتیب پائی جاتی ہے وہ اس معنی میں نہیں ہے کہ نزول آیات کا یہ معاملہ ابتدائی نقطہ سے شروع ہو کر تکمیل کے نقطہ تک پہنچا۔ بلکہ اس کا سبب یہ ہے کہ احکام کی مطلوبیت ہمیشہ واقعی حالات کی نسبت سے ہوتی ہے۔ یعنی جیسے حالات ویسا حکم۔ اسلام کے مکی دور میں دعوتی حالات تھے اس لئے وہاں زیادہ تر توحید کی آیتیں اتریں جو کہ دین کی اصل اور اساس ہے۔ ہجرت کے بعد مدینہ میں مسلمانوں کا ایک معاشرہ بن گیا تو وہاں قانونی اور معاشرتی احکام بھی نازل کر دیئے گئے۔ نزول آیات کی یہ ترتیب ہمیشہ کے لئے مطلوبیت کی ترتیب ہے۔ اہل اسلام کو ہر دور میں یہ کرنا ہے کہ وہ اپنے حقیقی حالات کا بے لاگ جائزہ لیں، اور پھر اس کی نسبت سے یہ متعین کریں کہ حالات کے مطابق قرآن کے کن احکام پر انہیں عمل کرنا ہے۔ سنن ابن ماجہ اور مسند احمد میں روایت آئی ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے (اپنے زمانہ خلافت میں) کہا کہ قرآن میں سب سے آخری آیت جو اتری وہ ربا کی آیت تھی اور

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader