Urdu book · دین و شریعت

تکمیل دین

Urdu book, p. 65

By Maulana Wahiduddin Khan

حاصل ہے۔ اس لئے آدمی پورے اعتماد کے ساتھ یہ کر سکتا ہے کہ وہ قرآن وسنت کے ذریعہ اپنا دین اخذ کرے اور یہ یقین کر سکے کہ اس نے اس دین کو پا لیا ہے جو اللہ کے یہاں مقبول دین قرار پائے گا۔ جب کہ دوسرے ادیان تحریف اور تبدیلی کی بنا پر اپنی حیثیت کھو چکے ہیں۔ آج کی دنیا مذاہب کا جنگل بنی ہوئی ہے۔ تقریباً ایک درجن بڑے مذاہب اور سیکڑوں کی تعداد میں چھوٹے مذاہب دنیا میں موجود ہیں۔ مگر اسلام کے سوا کوئی دوسرا مذہب نہیں جو تاریخ کے معیار پر اپنا استناد (authenticity) ثابت کر سکے۔ یہ خصوصیت استثنائی طور پر صرف اسلام کو حاصل ہے۔ اسلام بعد کے انسانوں کو یہ قیمتی موقع دیتا ہے کہ وہ یقین واعتتماد کے ساتھ اسلام کو اختیار کر کے یہ یقین رکھے کہ وہ اللہ کی رحمتوں کے مستحق ٹھہریں گے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page