Urdu book · دینی تعلیم
دعاؤں قبول نہیں ہوتی
Urdu book, p. 49
By Maulana Wahiduddin Khan
اسلام کا تعارف صرف ایک قانون کا تعارف نہیں، وہ خالقِ کائنات کا تعارف ہے۔ اس لئے اسلام کو پڑھے ہوئے آدمی کے اندر وہ ہلچل پیدا ہونی چاہئے جو کائنات کے خالق و مالک کی قربت سے ایک شخص کے اندر پیدا ہوتی ہے۔ اسلام کے تعارف کے لئے ایسا اسلوب درکار ہے جس میں صرف عقیدۂ خدا کی تشریح نہ ہو، بلکہ خدا کے ساتھ تعلق کی خوراک بھی اس کے اندر موجود ہو۔ اس میں صرف آخرت کا بیان نہ ہو، بلکہ اسی کے ساتھ آخرت کا خوف بھی اس میں رچا بسا ہوا ہو۔ اُس میں صرف عبادت کے احکام نہ ہوں، بلکہ عبادت کی روح بھی اس کے اندر سموئی ہوئی ہو۔
