بنیادی بات
Urdu book, p. 12
By Maulana Wahiduddin Khan
میں خدا کی طرف رجوع کرے۔ مسلمانوں کو موجودہ زمانہ میں دوسری قوموں سے جس ظلم کا تجربہ ہو رہا ہے اس کے سلسلے میں عام طور پر وہ ایک ہی کام کرنے میں مشغول ہیں۔ اور وہ ہے ”ظالم قوموں “ کے خلاف چیخ و پکار۔ یہ سراسر غیر اسلامی طریقہ ہے۔ جب ہر ہونے والا واقعہ خدا کی طرف سے ہوتا ہے تو یقیناً یہ واقعہ بھی خدا کی طرف سے پیش آرہا ہے۔ اس لئے اس کا متاثر صرف یہ ہونا چاہئے کہ مسلمان اللہ کی طرف رجوع ہوں۔ وہ یہ جاننے کی کوشش کریں کہ خدا کے معاملہ میں ان سے کون سی کوتاہی ہوئی ہے جس کی انھیں یہ سزا مل رہی ہے۔ تاکہ اپنی کوتاہی کی اصلاح کرکے وہ دوبارہ اپنے آپ کو خدا کی عنایات کا مستحق بنا سکیں۔ اگر آپ پر پتھر اوپر کی طرف سے آرہے ہوں اور آپ اس کا سبب نیچے کی طرف تلاش کرنے لگیں تو آپ کبھی بھی اپنے آپ کو پتھر کی بارش سے بچانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader