Urdu book · حقیقت توحید

توحید کا خطاب

Urdu book, p. 21

By Maulana Wahiduddin Khan

ہے، وہ یہ ہے کہ کسی کو اللہ کا ندّ ٹھہرایا جائے۔ ندّ کے معنی مثل (equal) کے ہیں۔ اللہ کے سوا، کسی اور کو اُس کا ندّ ٹھہرانا شرک ہے، خواہ وہ کلی معنی میں ہو یا جزئی معنی میں ۔ اللہ کا ندّ ٹھہرانا کن پہلوؤں سے ہوتا ہے، مذکورہ آیت میں اس کے دو پہلو بیان کئے گئے ہیں ـــ محبت، اور قوت۔ قرآن کی ایک اور آیت کے مطابق ، اس کا تیسرا پہلو خشیت (التوبۃ: 18) ہے۔ بنیادی طور پر یہی تین چیزیں ہیں جو شرک کی پہچان ہیں۔ مذکورہ تینوں معاملے میں جس نے اللہ کے سوا کسی اور کو شریک کیا، اس نے شرک کا ارتکاب کیا۔ حتیٰ کہ اگر کسی شخص نے خود اپنے آپ کو اس قسم کا درجہ دیا تو اس کا کیس بھی شرک کا کیس بن جائے گا (الجاشیۃ: 23)۔ اس بات کو دوسرے لفظوں میں اس طرح کہا جا سکتا ہے ـــ توحید کا مطلب ہے ہر اعتبار سے، صرف ایک اللہ کو اپنا واحد کنسِرن (sole concern) بنانا، اور شرک کا مطلب ہے ـــ جزئی یا کلی طور پر کسی غیر اللہ کو اس کنسِرن میں شریک کرنا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page