Urdu book · حقیقت توحید

قدیم شرک ، جدید شرک

Urdu book, p. 37

By Maulana Wahiduddin Khan

بار بار اس قسم کے نمونے سامنے آتے ہیں۔ ہر آدمی اپنے روزانہ کے تجربات میں اس کے نمونے دیکھ سکتا ہے۔ یہاں مثال کے طور پر میں ایک حوالہ نقل کروں گا۔ نئی دہلی کے انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا (27 جنوری 2008) میں اس موضوع پر ایک مضمون چھپا ہے۔ اس کے لکھنے والے کا نام ڈونا (Donna Devane) ہے۔ اس مضمون کا عنوان یہ ہے: Be happy here and now. آج کے زمانے میں انسان ایک عام مسئلے سے دوچار ہے۔ یہ مسئلہ ٹنشن یا اسٹریس (stress) ہے۔ یہ ٹنشن کیوں ہے، اس کا سبب یہ ہے کہ انسان اپنی فطرت کو اُس کی مطلوب خوراک نہیں دے رہا ہے۔ وہ خالق کی پیدا کی ہوئی چیزوں سے بھر پور انتفاع کر رہا ہے، لیکن وہ خالق کا اعتراف نہیں کرتا۔ یہ بے اعترافی، یا عدم تشکر فطرت کے خلاف ہے۔ اس لیے وہ انسان کے اندر شعوری یا غیر شعوری طور پر ٹنشن یا اسٹریس کا سبب بنا ہوا ہے۔ موجودہ انسان نے اس کا یہ غیر فطری حل در یافت کیا ہے کہ دینے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page